اویس کیانی: مسلم لگ نون کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ عمران خان نے خو د ریڈ لائن کراس کر دی ہے جو کہ کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا ۔
سٹی 42 کے نمائندہ اویس کیانی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کارکنان عمران خان کے زہر اور نفرت کی قیمت ادا کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کبھی نیوٹرل کو جانور ،میر صادق کبھی جنرل باجوہ اور دوسروں کو نشانہ بناتے تھے۔ اس طرح آپ سیاست نہیں کر سکتے کہ قومی اور ریاستی اداروں کو اپنی انا اور سیاست کی بھینٹ چڑھا دیں۔
انہوں نے کہا 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ پاکستان کے شہداء پاکستان کے ماتے کا جھومر ہہیں۔ 9 مئی کو ان شہداء کی توہین کی گئی یے جس سے اہل وطن کا اور شہداء کے اہل خانہ کی دل شکنی ہوئی ہے۔