ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبالؒ کے بیٹے، پوتے کے گھر چھاپہ پر خواجہ آصف کا موقف

علامہ اقبالؒ کے بیٹے، پوتے کے گھر چھاپہ پر خواجہ آصف کا موقف
کیپشن: Khawaja Muhammad Asif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پوتے اور بیٹے کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس ناصرہ جاوید مرحوم جسٹس جاوید اقبال کی اہلیہ اور علامہ اقبال کی بہو ہیں، ہمیں ان کے بیٹے ولید اقبال کا بھی احترام ہے، علامہ اقبال کی بہو اور پوتے کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال اور ان کے پوتے سینیٹر ولید اقبال کی رہائش گاہوں پر بھی پولیس نے چھاپے مارے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer