ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوتھ برش کو کتنی مدت میں تبدیل کر لینا چاہئے؟انتہائی اہم معلومات

Tooth brush,expiry date
کیپشن: Tooth brush
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عام طور پر کھانے کی اشیاء کی ایکسپائری  ڈیٹ ہوتی ہے  لیکن ٹوتھ برش کی ایکسپائری ڈیٹ کا کیسے پتہ چلایا جائے؟

ہم روز دانتوں کی صفائی کے لئے ٹوتھ برش استعمال کرتے ہیں ۔  ماہرین کے مطابق دانتوں کا برش ٹوٹ پھوٹ کی حد تک پہنچنے سے پہلے ہمیں اسے باقاعدگی سے تبدیل کرنا چاہیے،آپ کا برش جتنا زیادہ پُرانا ہو جاتا ہے، یہ گندگی کو ہٹانے میں اتنا ہی زیادہ نااہل ہوتا ہے۔آپ کے برش پر بہت زیادہ بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے دانت صاف کرنے سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔

 ہر تین ماہ بعد اپنے ٹوتھ برش کو تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم پیک شدہ ٹوتھ برش کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہوتی ہے لیکن جیسے ہی آپ اسے کھولیں گے اور اسے استعمال کرنا شروع کریں گے، تو اس کی معیاد تین یا چار ماہ ہی ہوتی ہے جس کے بعد اسے فوری تبدیل کر لیں کیونکہ ماہرین کے مطابق میعاد ختم ہونے والے ٹوتھ برش  استعمال کرنا نقصان دہ ہے۔