پاک ویسٹ انڈیز سیریز  کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا

24 May, 2022 | 09:21 PM

Imran Fayyaz

(حافظ شہباز علی)ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے مقام کا تاحال حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
 ملک میں جاری سیاسی ہلچل میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہونے لگی ، تاحال سیریز کے مقام کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز 8 جون سے راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں منعقد ہونا ہےسیاسی ہلچل کے باعث صورتحال غیر یقینی ہو نے کے بعد سیریز کے مقام پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز راولپنڈی میں کروانے یا وینیو تبدیل کرنے بارے فیصلہ اس ہفتے کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں