عمران خان ڈٹ گئے، حکومت کو اپنا دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

24 May, 2022 | 07:04 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا عوام امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنےکیلئےتیارنہیں،کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے، کل پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا جلوس لےکراسلام آباد نکلوں گا۔

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نےان کولانگ مارچ اوراحتجاج کی پوری اجازت دی، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے تو ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اب یہ نیوٹرلز، پولیس، عدلیہ، بیوروکریٹس سب کا امتحان ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں جوبھی عوام کےسمندرکوروکنےکی کوشش کریگاوہ بہہ جائے گا۔

عوام امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنےکیلئےتیارنہیں،ہمارے لوگوں کوپکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا،گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے،ساڑھے تین سالوں میں فضل الرحمان دھرنے کے لئےآتا تھا،ہم نےنہیں روکا،مریم نےبھی کوئی لانگ مارچ کیا تھا جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا۔ 

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم نےانہیں کبھی نہیں روکاکیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ان کا جمہوری حق ہے،پولیس ،نیوٹرل اوربیوروکریسی سمیت سب کاامتحان ہے،قوم کوسازش کاپتہ ہے،غلامی کوکبھی قبول نہیں کرےگی،کل پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑا جلوس لےکراسلام آباد نکلوں گا، یہ ملک کی آزادی کی جنگ ہے،نیوٹرلزنےطے کرنا ہےوہ چوروں کےساتھ ہیں یا حقیقی آزادی کیساتھ۔

سب نےکل نکلنا ہے انٹرنیٹ، موبائل فون کوریج بندکریں کوئی مسئلہ نہیں اپنی تیاری کریں جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی ہماری تحریک چلےگی جب تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی، امپورٹڈحکومت نہیں جاتی تحریک جاری رہےگی۔

26سال ہم نےجتنےبھی احتجاج کیے پرامن رہے ہیں ہم نے جتنے بھی احتجاج کیےآئین وقانون کےمطابق ہی کیےہیں ہم نے کبھی اپنی عوام کو یا پولیس کو نقصان نہیں پہنچایا۔

 امریکی غلاموں اورپاکستان کےبڑےمجرموں کوہم پرمسلط کیا گیا ہے انہوں نےپولیس کو استعمال کرکےہمارےلوگوں کوجیلوں میں ڈالا رات کی تاریکی میں سندھ اور پنجاب میں کریک ڈاؤن کیا جسٹس (ر) ناصرہ اقبال کےگھرپردھاوا بولا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہناتھا کہ ہمارےدورمیں فضل الرحمان نے بھی دھرنا دیا تھا نہیں روکا بلاول بھٹو بھی کانپیں ٹانگنے والی مارچ لے کر آیا تھا۔

مزیدخبریں