(علی رامے)پنجاب میں عوام کو سستی چینی دینے کے لیے حکومت کی حکمت عملی ناکام ہونے لگی ۔پنجاب مین 70 روپے فی کلو چینی دینے کے لیے دو کے علاوہ تمام شوگر ملز مالکان نے انکار کردیا ۔
پنجاب حکومت نے عوام کو سستی چینی دینے کا پلان تو بنایا لیکن اس پر حتمی طور پر کوئی فیصلہ اور اقدامات نہیں ہو سکے ۔پنجاب حکومت نے عوام کو 70 روپے فی کلو چینی دینے کے لیے شوگر ملز مالکان سے رابطے کیے تاکہ مہنگائی کے اس دور عوام کو سستی چینی دی جاسکےلیکن پنجاب میں صرف دو شوگر ملوں نے چینی 70 روپے فی کلو دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دیگر شوگر ملز مالکان نے چینی 70 روپے فی کلو دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ۔پنجاب میں العربیہ اور رمضان شوگر ملز نے چینی 70 روپے فی کلو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے چینی کی قیمت کم کرنے کے لئے مذاکرات ابھی جاری ہیں اور ملز مالکان سے ٹیکس اور دیگر مطالبات پر جلد ایک اور سیشن بلا کر معاملات طے پائے جائیں گے ۔