ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے ہاتھوں پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست

24 May, 2022 | 06:51 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

 ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین  نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف  18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف  نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید  نے 18،18 رنز بنائے۔

مزیدخبریں