ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا انوکھا فیصلہ؛ خاتون کو قتل کرنے پر بھیڑ کو قید کی سزا

عدالت کا انوکھا فیصلہ؛ خاتون کو قتل کرنے پر بھیڑ کو قید کی سزا
کیپشن: sheep hit woman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشرے میں ایسے ایسے جرائم رونما ہورہے ہیں جن کو سن کرعقل دنگ رہ جاتی ہے، ایک ایسا ہی انوکھا کیس سامنے آیا جہاں بھیڑ کی ٹکروں سے خاتون جان کی بازی ہار گئی، عدالت نے بھیڑ کو تین سال قید کی سزاسنادی۔

تفصیلات کےمطابق عدالتی تاریخ کا انوکھا فیصلہ منظرعام پر آیا، معمر خاتون کو ٹکریں ماریں جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی، عدالت نے بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔واقعہ افریقی ملک جنوبی سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ کے علاقے رمبک میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھیڑ نے معمر خاتون کے سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ بھیڑ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ بھیڑ کا مالک بے گنا ہ تھا اور مجرم بھیڑ تھی ۔

واضح رہے کہ  ریاست لیکس اسٹیٹ کے قوانین کے تحت اگر کوئی پالتو جانور کسی فرد کو ہلاک کرتا ہے تو سزا کے ساتھ مالک کو متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔مقامی عدالت نے 'قاتل' بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ زرتلافی کے طور پر 5 گائیں متاثر ہ خاندان کو دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer