اسلام آباد میں سکیورٹی کیلئے فوج اور ایف سی طلب

24 May, 2022 | 03:44 PM

ویب ڈیسک:وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام   سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس،  وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے   اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر  تک بڑھادیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت  نے تحریک  انصاف کے لانگ مارچ  کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس تحت پنجاب سے اسلام  آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

مزیدخبریں