(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ۔ سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا صرف لاقانونیت اور غنڈہ گردی ہے۔ قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔#فسادی_فتنہ pic.twitter.com/455cTOn1sE
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 24, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کیپشن میں لکھا کہ خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ، سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا لاقانونیت ہے، قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔
قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جتھہ جو ملک میں پھر انتشار مچانے آ رہے ہیں۔قوم کو سیاست میں تشدد کی مزمت کرنا ہو گی #فسادی_فتنہ pic.twitter.com/YMazR7LKwz
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 24, 2022
انہوں نے کہا کہ قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جو ملک میں پھرانتشار پھیلانے آرہے ہیں۔