حکومت کا صحت کارڈ سے متعلق بڑا اقدام

24 May, 2022 | 02:46 PM

 علی رامے :  حکومتی اداروں کی ہیلتھ کارڈ کے لیے آئندہ مالی سال 133 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز حکومت کو پیش کردی۔ 

محکمہ صحت اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے 133 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ایوان وزیر اعلی کو پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ آئندہ نئے مالی سال میں صحت کارڈ کے لئے 133 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا جائے ۔کیونکہ رواں سال ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 68 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا تھا اور مختص شدہ بجٹ کے مقابلے میں ہیلتھ کارڈ رواں سال 58 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کو واجب الادا رقم بھی ادا کی گئی ہے ۔لاہور سمیت پنجاب بھر مین ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت کارڈ پر 12 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولیات دیں جاچکی ہیں ۔

مزیدخبریں