ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہیں روکا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نے اتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ گالیوں سے گولیوں پر آ گئے ہیں، لانگ مارچ کے نام پر فتنہ مارچ کیا جا رہا ہے، لانگ مارچ کے نام پر قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد آ کر افراتفری پھیلائیں گے۔اس سے قبل رانا ثناء کی پریس کانفرنس کا مقام تبدیل کیا گیا تھا۔