پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری۔ پرویز الٰہی کا دبنگ اعلان

24 May, 2022 | 02:28 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جعلی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔

پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود، اعجاز چوہدری ، حماد اظہر، سعدیہ سہیل رانا اور محمود الرشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور کسٹوڈین آف ہاؤس میرا فرض ہےکہ ایم پی ایزکے حقوق کی حفاظت کروں،جن ایم پی ایز کےگھروں پر پولیس چھاپےمار رہی ہےوہ ان چھاپوں کی ویڈیو بنالیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ان ویڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، ایم پی اے راشدہ کو ماڈل ٹاؤن سے زبردستی حراست میں لیا گیا، شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنےکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پرامن احتجاج کوظالمانہ طریقے سے روکنا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی نااہلی کا ثبوت ہے، چیف سیکریٹری اور پنجاب کی انتظامیہ گرفتاریاں اورکارکنوں کو ہراساں نہ کریں۔پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزیدخبریں