(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کا دارالحکومت پشاور ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا۔
ذرائع کےمطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔