ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ڈالر سستا ہوگیا

 پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، شرح سود میں اضافے کے بعد ڈالر کی اونچی اُڑان کو بریک لگ گئی۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا ، ڈالر 200روپے93 پیسے سےکم ہوکر 199.50 روپے کا ہوگیا، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے کاروباری برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 

واضح رہےکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 79 پیسےمہنگا ہوکر 200 روپے 93 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 213 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگاہوکر 252.50 روپےپر ٹریڈ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کل شرح سود میں 1اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 13 اعشاریہ75 فیصد ہوگئی ۔ 

معاشی ماہرین کاکہنا تھا کہ 11 اپریل 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 182.93 روپے پر تھا،  نئی حکومت کے آنے کے بعد اب تک ڈالر اپریل سے 18 روپے مہنگا ہوچکا ہے، روپے کی قدر میں مسلسل کمی پاکستان میں مہنگائی دوسری لہر کو جنم سے سکتی ہے۔