پولیس چھاپوں کیخلاف شیخ رشید نے بڑاقدم اٹھالیا

24 May, 2022 | 12:51 PM

ویب ڈیسک:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس چھاپوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی مارچ میں شامل ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد پولیس چھاپے مار رہی ہے، میں عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کرنے جا رہا ہوں۔

درخواست استدعا کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس لیے پولیس کو ہراساں کرنے سے سے روکا جائے۔

مزیدخبریں