موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

24 May, 2022 | 09:27 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں 28 سے 30 مئی تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی-

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں 28مئی سے 30 مئی کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،ہڑتال ،نعرے بازی ،ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی عائد  کردی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں پرکالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد لگا دی گئی۔ 

دوسری جانب  سندھ حکومت نے کراچی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ  کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ سندھ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا جس کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ 


 

مزیدخبریں