فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس فائرنگ واقعہ ,حمزہ شہباز نے رپورٹ طلب کرلی

24 May, 2022 | 09:02 AM

عمر اسلم :شہرمیں فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پرفائرنگ کا واقعہ ، حمزہ شہباز کی شہید کانسٹیبل کے لواحقین سےتعزیت ، حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل اقبال کی قربانی کو خراج عقیدت ، حمزہ شہباز کا شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت جبکہ وزیراعلی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا  کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائےاور پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتا ہوں جبکہ غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔ حمزہ شہباز نےکہاکہ کانسٹیبل اقبال نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایاشہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں غم کی گھڑی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں