محکمہ موسمیات نے بارش سےمتعلق اہم پیشگوئی کردی

24 May, 2022 | 08:56 AM

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں پارہ انچاس تک جانے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں