دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں پاکستان کی کونسی اہم شخصیت شامل ؟

24 May, 2022 | 08:54 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین کی 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں۔

امریکی جریدے کی شہرت کی ایک وجہ ہر سال دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست کا اجرا بھی ہے جس کا انتظار بے تابی سے کیا جاتا ہے اور اس فہرست میں شامل ہونے والے بھی اسے کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتے، ٹائم میگزین نے رواں برس 2022 کے 5 سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ۔

فہرست میں سیاستدانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں زیادہ سربراہان مملکت ہیں جیسے جوبائیڈن، شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، وولودیمیر زیلنسکی اور احمد ابے شامل ہیں، اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کا ٹائم میگزین میں تعارف اعتزاز احسن نے لکھا کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے دوران سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی میں نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں