(علی اکبر)کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس پنجاب فیکٹریز ایکٹ 2019ء کا ترمیمی مسودہ، پنجاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رولز 2021، پنجاب ٹورسٹ گائیڈ رولز 2021 کا مسودہ اور پنجاب ٹریول ایجنسیز رولز 2021ء کا مسودہ شامل ہیں،کمیٹی نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ کی خالی نشست پرلاہور کی بجائے بہاولپور ڈویژن کے رہائشی کو نامزد کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 60واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کی متعدد قانونی ترامیم اور مسودوں پر غور کیا گیا،کمیٹی نے جن امورکی تجاویز سے اتفاق کیا ان میں پنجاب فیکٹریز ایکٹ 2019ء کا ترمیمی مسودہ، پنجاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رولز 2021، پنجاب ٹورسٹ گائیڈ رولز 2021 کا مسودہ اور پنجاب ٹریول ایجنسیز رولز 2021ء کا مسودہ شامل ہیں۔
مزید پڑھئے: مزدوروں کی سنی گئی؛بزدار حکومت نے خوشخبری سنادی
کمیٹی نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ کی خالی نشست پرلاہور کی بجائے بہاولپور ڈویژن کے رہائشی کو نامزد کرنے کی ہدایت کی، جن امور کو مزید غوروخوض کے لیےموخر کیا گیا ان میں پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایکٹ 1976 کے تحت ہوٹل یا ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی دینے کا فیصلہ کیاگیا۔
پےمنٹ آف ویجز ایکٹ 2020ء میں ورکرز کو اجرت کی ادائیگی بذریعہ چیک سمیت متعدد ترامیم، محکمہ داخلہ کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لئےپیش کردہ سفارشات، وفاقی رینیوایبل اینرجی پالیسی 2020 کی منظوری کے بعد پنجاب رینیوایبل انرجی پورٹ فولیو کا مسودہ اور قائد اعظم تھرمل پاور کی اراضی گروی رکھنے کی تجویز شامل ہیں۔
اجلاس میں سیکریٹری قانون، سیکرٹری ریگولیشن، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری ٹورازم و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ہونے والے ترامیم کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل، سپیشل سیکرٹری بلدیات ظہور حسین سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ہونے والے ترامیم کا جائزہ لیا گیا ہے،، اجلاس میں پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے پر بھی بات چیت کی گئی،، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے پر زور دیا، محکمہ بلدیات نے کورونا کے باعث معاملہ این سی او سی سے مل بیٹھ کر حل کرنے کا یقین دلایا۔