ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ حالت میں ملنےوالی لڑکی کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

مردہ حالت میں ملنےوالی لڑکی کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: Girl Suicide at Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد کا شکار ہو گئی، چند روز قبل گرین ٹاؤن سے مردہ حالت میں ملنے رمشا کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف چند روز قبل حاکم چوک گھر سے بیس سالہ رمشا کی گھر سے لاش برآمد ہوئی۔

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق رمشا کی گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں رمشا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا ڈرامہ رچانے کے خدشات ہیں۔ رمشا نے تیمور نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور سسرال والے چند ماہ سے اس پر تشدد کرتے تھے ۔

پسند کی شادی کرنیوالی جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

رمشا کے والد  سلیم احمد  نے پولیس سسرالیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار کرے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں اور رمشا کے جسمانی اعضاء کے نمونے فرانزک رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں حتمی رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer