نوشین شاہ کو پاکستان بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنا مہنگا پڑگیا

24 May, 2021 | 06:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ جو پہلے ہی تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر  پاکستان کے بارےمتنازعہ بیان دے دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی کلاس لیتے ہوئے ملک چھوڑنے کامشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے گزشتہ روز ملک کے بارے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایک بیان دیا تھا،اپنی والدہ کی بات پر اداکارہ طیش میں آگئی اور انسٹاگرام سٹوری میں ایک بیان تحریر کیا تھا، انسٹا گرام پر نوشین شاہ نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اس ملک میں ہوتا ہے جہاں اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کی ماں روز آپ کو یاد کراتی ہے شادی کرلو۔

اداکارہ کا مزیدکہناتھا کہ میں نے شادی نہیں کرنی مجھے معاف کردو،جان چھوڑ دو، اگر آپ کی شادی ہو گئی ہے اور بچے نہیں ہیں تو پھر کہا جاتا ہے بچے پیدا کرلو۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی جانب سے دیا گئے پاکستان مخالف بیان پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ شوبز اداکاروں نے بھی ان کو آڑے ہاتھوں لیا، فیشن ڈیزائنر عمر سید اور نوشین شاہ کے درمیان آن لائن تلخ کلامی بھی شروع ہوگئی،عمر سید نے کہا کہ کہ ’جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکر کے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے‘۔

کامیڈین اور میزبان عدیل امجد نے اداکارہ کے اس نامناسب بیان پر انہیں ملک چھوڑجانے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ آپ کہہ رہی ہیں والدہ جان چھوڑدیں جس دن والدہ نے جان چھوڑ دی آپ کی جان نکل جائے گی،سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کو پاکستان سے نکل جانے کا کہا،صارفین کا کہناتھا کہ جو اس ملک کی قدر نہیں کرتے ان کو نکال دیا جائے۔  

مزیدخبریں