سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ اوز کو خبردار کردیا

24 May, 2021 | 06:03 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: منشیات فروشوں سے جیلیں بھرنے کا فیصلہ، لاہور پولیس کا اے این ایف کے ساتھ بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں منشیات فروشوں کی اطلاع کے باوجود اگر کارروائی نہ کی گئی تو اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف منشیات فروشی کا ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور لاہور پولیس بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرئے گی۔ جس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے جیلیں بھر دیں گئے،کاہنہ میں منشیات فروشوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سات مقدمہ درج کیے گئے جبکہ ایس ایچ او کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اب کسی جگہ منشیات فروشی کی اطلاع پر اگر کارروائی نہ ہوئی تو ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا۔پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔  

دوسری جانب اے این ایف نے گاڑی اورایئرپورٹ کارگوسے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ایکسپو سینٹر کے قریب دوران چیکنگ مشکوک گاڑی سے 10 کلو سے زائد منشیات اور ایئرپورٹ کارگو پر مشتبہ پارسل میں سے ڈیڑھ کلو کےقریب آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق منشیات سے بھرا پارسل فیصل آباد کے رہائشی شہریار کی جانب سے بحرین میں نعمان کیلئے بک کرایا گیا تھا۔ منشیات کو مہارت کیساتھ واش بیسن پائپس میں چھپایا گیا تھا، اے این ایف نے منشیات قبضہ میں لیکر گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

مزیدخبریں