ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات تو ہر صورت ہوں گے

 امتحانات تو ہر صورت ہوں گے
کیپشن: shafqat mehmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ۔رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ آ گیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا ہے اورحکومت نے رواں سال کسی کوبھی پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات تمام کلاسز کے ہر صورت ہوں گے، پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔  حکومت کا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ ،موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلے صوبے کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer