ایسا کیا ہوا کہ بھارتی اداکار نے بے بسی کا اظہار کر دیا

24 May, 2021 | 02:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی وڈ  اداکار سونو سود  اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث جانے جاتے ہیں ،انہوں نے غم و غصے کی ملی جلی کیفیت میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔

 اسی ضمن میں اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے شدید بے بسی کا اظہار کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ 'ایک ایسے مریض کو کھو دینا جسے آپ بچانے کی کوشش کررہے ہوں، بالکل ایسا ہے جیسے آپ نے خود کو کھو دیا ہو۔اس خاندان کا سامنا کرنا انتہائی مشکل ہوتاہے جن سے آپ نے وعدہ کررکھا ہو کہ ان کے پیاروں کو آپ کچھ نہیں ہونے دیں گے لیکن آج میں نے ایسے ہی کچھ لوگوں کو کھو دیا ہے۔

سونو سود نے خود کو بے بس قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ 'جس خاندان سے آپ دن میں دس مرتبہ بات چیت کرتے تھے ان سے اب ہمیشہ کیلئے تعلق ختم ہوگیا۔

 واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر و اداکار سونو سود  بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ملک میں کبھی بھی مشکل صورتحال پیش آنے پر لوگ انہیں سب سے آگے کھڑا دیکھتے ہیں۔

  
 

مزیدخبریں