سٹی 42: بہنوں کا جائیداد کیلئے بہن پر ظلم، تین بہنوں نے جائیداد کیلئے ایک بہن کو قید کر لیا۔ شازیہ اشرف کے رشتہ دار کی درخواست پر بیلف نے بازیاب کرایا۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کے اصول کیلئے سگے بہن بھائی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے۔ بھائی اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کر رہے ہیں تو کوئی والدین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے پھر رہے ہیں۔ پراپرٹی حاصل کرنے کے اس لالچ نے اپنوں میں فاصلے بڑھا دیئے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سگی بہنوں نے جائیداد کیلئے اپنی ہی بہن کو قید کرلیا۔شازیہ اشرف کے رشتہ دار کی درخواست پر بیلف نے بازیاب کرایا۔
بیلف نے چوڑے پل ہربنس پورہ الفیصل ٹاؤن میں چھاپہ مارا، جہاں تین خواتین اور 2 بچوں کو حبس بے جا سے بازیاب کرا لیا گیا۔ شازیہ اشرف کا کہنا ہے کہ نازیہ پروین، یاسمین، عظمیٰ اور بسمہ وہاب نے قید کیا جبکہ بہنوں نے جائیداد کیلئے ہمارے گھر پر حملہ کیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شاہد حسین نے کیس پرسماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے عمران خان اور محمد جاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ شمالی چھاؤنی سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے پراپرٹی کے سول کیسز زیر سماعت ہیں۔