شائقین کرکٹ کے لئے برُی خبر

24 May, 2021 | 01:50 PM

ویب ڈیسک:شائقین کرکٹ کے لئے برُی خبر ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایگزیکٹو بورڈ کےسالانہ اجلاس میں ایشیا کپ ملتوی ہونےکااعلان کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس اور ٹیموں کےمصروف شیڈول کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں۔

اے سی سی کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہےکہ ٹورنامنٹ2020میں شیڈول تھا تاہم چند روز قبل اسے ایک سال کے لئے ملتوی کیا گیاتھا تاہم اب اسے2023 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی دوسری بڑی وجہ بیان کی ہے کہ ونڈوز نہ ملنے کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ گزشتہ کچھ عرصے سے دو فارمیٹس ون ڈے اور ٹی20 کے تحت کھیلا جا رہا ہے اور جس سال ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول ہوتا ہے، اس سال ایونٹ کو ٹی20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے لیکن پھر دوسرا ایڈیشن 50 اوورز کے فارمیٹ کے تحت منعقد ہوتا ہے۔

مزیدخبریں