پاکستانی نژاد مائرہ قتل کیس کی تفتیش سے متعلق اہم خبر

24 May, 2021 | 11:16 AM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)ڈیفنس میں پاکستانی نژاد لندن پلٹ مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی تفتیش سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی جبکہ تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو  بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل کیس کی تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی۔سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔کیس میں نامزد ملزمان ظاہر جدون،سعد بٹ اور مائرہ کی دوست اقرا حراست میں ہیں،زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں اہم انکشاف سامنے آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مائرہ کو مبینہ طور پر کرائےکے قاتلوں سے قتل کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مائرہ کو قتل کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ قتل کے وقت ملزم ظاہر جدون اسلام آباد جبکہ سعد بٹ جوہر ٹاؤن تھا۔ فوٹیجز سے ملزموں کی ڈیفنس میں غیر موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں