تعلیمی اداروں کی بندش ، امتحانات: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس  آج ہوگی

24 May, 2021 | 10:09 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)کورونا وائرس کےباعث تعلیمی اداروں کی  بندش اورامتحانات کے شیڈول کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر تعلیم شفقت کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 4 بجے منعقد ہوگی جس میں امتحانات کے انعقاد، گرمی کی چھٹیوں ، اساتذہ کی ویکسنیشن سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائیگا۔وزیر تعلیم و صحت ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث تعلیمی ادارے ہی نہیں بلکہ دیگر شعبہ جات بھی شدید متاثر ہیں ۔اس موذی وائرس سےنجات کے لئے پوری دنیا میں کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں