ویب ڈیسک: کوروناکےباعث ملک بھر میں مزید57 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 3 ہزار60کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کوروناکےباعث ملک بھر میں مزید57 افراد جان کی بازی ہارگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح5.21 فیصد رہی۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے،ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 909، خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں,اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔