ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے البتہ ان کے اہل و عیال اور دیگر میل جول رکھنے والے افراد سے متعلق تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اوپنر توفیق عمر 20جون 1981ءکو لاہور میں پیدا ہوئے جنہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2963 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 504 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

توفیق عمر نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 29سے 31اگست 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جب کہ آخری ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر 2014ء کے دوران نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں مزید زور پکڑ رہی ہے اور اب تک پاکستان میں مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 601 جبکہ اموات 1123 ہوگئی ہیں۔ 

 دوسری جانب ملک میں آج کورونا سے مزید 24 ہلاکتیں ہوئیں اور  1239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1155 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 55667 تک پہنچ گئی۔ پنجاب سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1102 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اےنے کی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer