مہنگائی کیخلاف شکایات میں صوبائی دارالحکومت لاہور سرفہرست

24 May, 2020 | 04:58 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) مہنگائی کےخلاف شکایات میں صوبائی دارالحکومت سرفہرست،حکومت شہریوں کی شکایات کےازالے میں ناکام، پنجاب قیمت ایپ پرمہنگائی کے خلاف سب سے زیادہ لاہوریوں نے7 ہزارسے زائد شکایات کیں.

لاہوریوں کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 7 ہزار سے زائد شکایات کی گئیں, حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صرف 5 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے،حکومت کی جانب سے 6ہزار 5 سو سے زائد شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا،لاہور میں مہنگائی کی ستائی عوام نے “پنجاب قیمت ایپ” کا سہارا لے کر شکایات کیں،جس پر حکومت پنجاب کا دعوی ہے کہ شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ماہ رمضان میں گراں فروشوں کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی،مجموعی طور پر 52 لاکھ 43 ہزار کےجرمانے جبکہ 591 ایف آئی ار کا اندراج کرایا گیا.

ماہ رمضان میں گراں فروشوں اور سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے مجموعی طور پر 14ہزار سے زائدانسپکشنز کی گئیں, جہاں 2ہزار366 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی,جس پر 52 لاکھ 43 ہزار 400 روپے کے جرمانے عائد کیےگئے,سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرنے پر591 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا,663 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 90 گراں فروشوں کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر عید کے پہلے روز گوشت کی دکانوں پراسسٹنٹ کمشنرز نے اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں کیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نےٹاؤن شپ ماڈل بازار کا دورہ کیا اورپولٹری دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا،اوورچارجنگ پر03 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے جوہر ٹاؤن کےعلاقے میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے، زائد قیمتیں وصول کرنے پر14 گوشت فروشوں کو گرفتار کرایا گیا،اے سی سٹی تبریز مری نےتحصیل سٹی میں گوشت پرائس کی چیکنگ کی،گراں فروشی کرنے پر 13 قصابوں کو ایک لاکھ بیس ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

مزیدخبریں