قومی سٹارز عیدالفطر کیسے منا رہے ہیں؟ جانئیے

24 May, 2020 | 04:52 PM

Shazia Bashir

حافظ شہباز علی:سابق اورموجودہ قومی سٹارز نےعیدالفطر انتہائی سادگی سےمنائی، سٹارکھلاڑیوں نےسانحہ کراچی کےشہدا کےلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ عید گھروں میں رہ کر سادگی سےمنانے کی اپیل بھی کی ہے۔

?

تفصیلات کے مطابق سابق اور موجودہ کرکٹ سٹارزسعید اجمل،شاداب خان،حارث سہیل،عابد علی،محمد حسنین،فخر زمان اور وہاب ریاض عید الفطر سادگی سے منارہےہیں۔

سابق سٹاراسپنرسعید اجمل ،لیگ اسپنر شاداب خان حارث سہیل اور عابد علی نے اپنے پیغام میں شہدائے کراچی کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کرنے کے ساتھ ساتھ سادگی سے عیدمنانےکی اپیل کی۔


سعیداجمل، شاداب، حارث سہیل ،عابد علی، چیمپئنز ٹرافی کےہیرو فخر زمان،فاسٹ باولر محمد حسنین ،عماد وسیم اور وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ یہ عید عام عیدوں سے مختلف ہے، اس لیےگھروں میں رہ کر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔


قومی کرکٹرزکا کہنا تھا اللہ کےحضور دعا گو ہیں کہ وہ جلد پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وبا سےنجات عطا فرمائے تاکہ روزمرہ کے معمولات بحال ہوسکیں۔

مزیدخبریں