ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیارہ حادثہ، جہاز کے کیبن کریو کے ورثاء لاہور سے کراچی روانہ

طیارہ حادثہ، جہاز کے کیبن کریو کے ورثاء لاہور سے کراچی روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایئر پورٹ(سعید احمد ) لاہور سے پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن بحال، کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہازکے کیبن کریو کے ورثاء لاہور سے کراچی روانہ ہوگئے۔

مسافروں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کے لئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم بھی کراچی روانہ ہوگئی۔ایک مسافر سمیت کیبن کریوکے کل 12 ورثاء کراچی روانہ ہوئے، یو ایچ ایس کی ٹیم ڈاکٹر ہمایوں تیمور کی سربراہی میں کراچی روانہ ہوئی، ڈاکٹر عروج زہرا، ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر خرم شہزاد ٹیم میں شامل تھے،ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 3805 سے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل ایئرپورٹ پرجاں بحق مسافروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو مفت سفری سہولت اور رہائش فراہم کر رہی ہے، پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس اور سیفٹی کے ارکان مسافروں کی رہنمائی کیلئے چوبیس گھنٹے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 دوسری طرف سول ایوی ایشن سمیت دیگرسکیورٹی کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے، جائے وقوعہ سے بلیک باکس کے بعد وائس ریکارڈر کی تلاش جاری ہے،  بلیک باکس اور وائس ریکارڈر سے کاک پٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول کے مابین گفتگو تحقیقات کا حصہ ہوں گی جبکہ صدر ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ ایئرکموڈور عثمان غنی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 24 نیوز کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی سمیت 97 افراد شہید ہوگئے جبکہ کچھ خوش قسمت اس فضائی حادثے میں بچ گئے، بچ جانیوالوں میں صدر پنجاب بینک ظفرمسعود اور ایک مسافر محمد زبیرشامل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer