ندا یاسر شوہر اوراہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

24 May, 2020 | 04:36 PM

Shazia Bashir

 ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ندا یاسر شوہر اوراہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ سمیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ندا یاسر کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ اختیار کر گئی ہیں۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ صرف ندایاسر ہی اس وبا کا شکار نہیں ہوئی بلکہ پوری ٹیم کو اس وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس کے علاوہ ندا کے شوہر یاسر کے ساتھ ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مذکورہ اداکاروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ دن قبل شرکت کی تھی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دنوں میں اداکاروں میں یہ وائرس منتقل ہوا۔ندا یاسر نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنا پروگرام جاری رکھا تھا۔

انہیں پروگرام میں ایک سے زیادہ مہمانوں کو بلانے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی ندا یاسر کے کورونا وائرس کے مبتلا ہونے کی خبر  کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب  علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے ۔دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔علیزے شاہ نے نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے ایک ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی کروائیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں کو بھی کورونا ہوا ہے ۔

دوسری جانب مختلف ماڈلز اور فنکاروں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر خود کو ایک مرتبہ پھر گھروں میں کورنٹائن کر لیا ہے اور کسی بھی شوبز کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے سے کترا رہے ہیں۔

مزیدخبریں