ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، روزے داروں کی موجیں لگ گئیں

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، روزے داروں کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) شہر میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث نہ صرف موسم خوشگوار، درجہ حرارت کم ہوگیا۔ تیز آندھی کے باعث شہر کی متعدد شاہراہوں پر درخت اور بل بورڈ بھی گر گئے۔

دن بھر گرمی کے بعد شام کو موسم نے کروٹ لی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے گرد آلودہ ہوائیں چلنے لگیں۔ مگر چند ہی منٹوں بعد تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم کو چار چاند لگا دئیے۔ جس سے شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل کھلا اٹھے۔

بارش کے بعد شہر لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی نظر آئی مگر تیز ہواؤں کے باعث شہر کے علاقوں چائنہ چوک، کنال روڈ، شیرپاؤ پل اور کیمپس پل پر بل بورڈ اور درخت بھی گر گئے۔ جن کو ہٹانے کے لئے پی ایچ اے ملازمین نے امدادی کام فوری شروع کر دیا ہے۔