شہر میں کانگو وائرس کا خطرہ، الرٹ جاری

24 May, 2019 | 08:23 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) ڈی جی ہیلتھ نے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے الرٹ جاری کر دیا، تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو اقدامات فوری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیزن کے دوران کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں اس لئے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

سی ای اوز ہیلتھ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو آگاہی دی جائے کہ جانوروں کی کھال پر موجود چچڑوں سے یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے اس سے بچاؤ کیلئے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے جائیں تاکہ چچڑوں کی موجودگی کا پتہ چل سکے اور جانوروں کو ہاتھ لگاتے وقت دستانوں کا استعمال بہتر ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آنے پر مریض کی نگہداشت پر مامور ڈاکٹر اور سٹاف کو حفاظتی کٹ لازمی طور پر فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں