’’چیئرمین نیب کا معاملہ انتہائی سنگین ہےایف آئی اے تحقیقات کرے‘‘

24 May, 2019 | 05:16 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین نیب کے مبینہ سکینڈل کی فرانزک جانچ پڑتال کا مطالبہ کردیا، سینئررہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ حکومت اپنی خود ہی دشمن ہے کسی کو گرانے کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ نون جانتی ہےکہ موجودہ ملکی زبوں حالی میں انکا اپنا ہاتھ ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئررہنما پیپلز پارٹی چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ انتہائی سنگین ہےایف آئی اے تحقیقات کرے، چیئرمین نیب کا کام نہیں کہ وہ حکومت کوسنبھالنے یا گرانے سے متعلق بیانات دیں۔ اعتزاز احسن نے موجودہ حکومت اور مسلم لیگ ن پر بھی خوب تنقید کی، کہتے ہیں کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیز کی وجہ سے خود ہی گرجائیگی، مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت کو سنبھالہ دینگے، نون لیگ کاماضی دیکھیں تو ملک کا پہلا این آراو نواز شریف نےمشرف کےساتھ کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں سےزیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں ہر طرف لا قانونیت ہے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی جیت سے بھارت میں اقلیتوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، جبکہ ایران امریکا کشیدگی میں سعودی عرب پاکستان کوایران کے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش کریگا۔

مزیدخبریں