چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون سے متاثرہ افراد کے اہم انکشافات

24 May, 2019 | 04:17 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہ رخ ندیم) چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والی خاتون سے متاثرہ سردار اعظم رشید کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کی ویڈیو بنانے والا کوئی عام نہیں بلکہ بین الاقوامی گروہ ہے، ایف آئی اے پولیس، ایچ ای سی سمیت کئی دیگرافسر بھی گروہ میں شامل ہیں۔

چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بلیک میلروں کے کئی متاثرین سامنےآگئے، لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ فاروق نول نے چار شادیاں کر رکھی ہیں، جائیداد کے تنازعہ پر ماں کو قتل کر دیا۔

سرداراعظم نے کہا کہ طیبہ گل اور فاروق نول کے تعلقات فراڈ کے لیے ہیں، طیبہ گل کا پنڈی میں نام مس کرن اور لاہور میں مس پنکی ہے، فاروق اور طیبہ نے چیئرمین نیب کوجعلی ویڈیو بنا کر ٹریپ کیا ہے،سردار اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بھی اس گروہ نے اسی طرز کا فراڈ کیا۔

متا ثرہ خاتون صبا حامد نے بتایا کہ انہیں بیرون ملک بھجوانے کے لئے 30 لاکھ روپے ہتھیائے گئے اور الٹا ان کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کرا کے انہیں بلیک میل کیا گیا، فاروق نول انہیں ایچ ای سی اور ایوان صدر لے کر گیا، یہ لوگ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں جو چند ماہ بعد بدل لیتے ہیں۔

شمشاد جہاں نے کہا کہ یہ عورت ہر افسر کے پاس جا کر اس کی ویڈیو بناتی ہے، انہوں نے مختلف کاروباروں کے کارڈ بنا رکھے ہیں، ان کے پی ٹی ایم افغانستان ودیگر ملک دشمن طاقتوں سے رابطےہیں جبکہ سیاستدان اور بیوروکریٹ ان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

متاثرہ لوگوں نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا اس گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں