ہڑتال کےالزام میں برطرف ہونے والے ڈاکٹر کی بحالی کیلئے دائردرخواست پرسماعت

24 May, 2019 | 02:15 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہورہائیکورٹ میں ہڑتال کےالزام میں برطرف ہونے والے ڈاکٹر کی بحالی کے لیے دائردرخواست پرسماعت، عدالت نے بحالی کی اپیل کا فیصلہ نہ کرنے پرچیف سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس جواد حسن نے ڈاکٹر فراست علی شاہ کی درخواست پرسماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کو ہڑتال کرنے کے الزام میں دوہزار چودہ میں برطرف کیا گیا، بحالی کے لئےچیف سیکرٹری کودرخواست دی مگر تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری کوزیر التواء درخواست پر فیصلےکا حکم دے، وکیل نےعدالت سے چیف سیکرٹری کو زیرالتوا درخواست کےحوالے سے ڈائریکشن دینے کی استدعا بھی کی، جس پر جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت سے ڈائریکشن لینی ہے تو قانون پڑھ کر آئیں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد سلیم نےدرخواست کی مخالفت کرتےہوئےکہا کہ دوہزار چودہ کا معاملہ ہے، درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں