سٹی42: سپریم کورٹ کا پانی پرٹیکس لگانے کی اجازت دینے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم پرلاہور ہائیکورٹ میں پانی کے بل کے ٹیرف بڑھانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت روک دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پانی پرٹیکس لگانے کے لئے جلد قانون سازی کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے پنجاب کابینہ کی واٹربوٹلڈ کمپنیوں پرایک روپیہ فی لیٹرٹیکس لگانے بارے جلد منظوری دے گی۔ جس کے بعد زیر زمین پانی پرایک روپیہ فی لیٹرٹیکس لگانے بارے نوٹیفکیشن جاری ہوگا، سپریم کورٹ نے گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ کاپانی کےریٹس بڑھانے پرجاری حکم امتناعی معطل کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں پانی کے بلوں کے ریٹس بڑھانے کےخلاف دائر درخواستوں میں کارروائی بھی روک دی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں یہ کیس سماعت کے لئے آج مقررتھا، آل پاکستان واٹر بوٹلڈ ایسوسی ایشن سمیت دیگرز نے پانی پر ٹیکس لگانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، ہائیکورٹ میں پانی کے ٹیرف بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گی ہے۔