(علی رامے) اورنج لائن میٹرو ٹرین چلانے کیلئے حکومت پنجاب نے تین کمپنیوں کو تلاش کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کے اخراجات کیلئے چین کی کمپنی ایم سی آر سی سی آئی جے وی نے 45 کروڑ روپے، جبکہ سکیورٹی سروسز کیلئے کراچی کی ایم ایس سکیورٹی پرائیویٹ لمٹیڈ نے 2 کروڑ 6 لاکھ روپے اور ٹرین کے کرایوں کے حصول کیلئے ایم ایس سپرنیٹ لمیٹڈ کمپنی نے ماہانہ ایک کروڑ 73 لاکھ کی بڈ دی ہے۔
اس سلسلہ میں پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کی جانب سے پی ایم اے کو مذکورہ نام فائنل کر کے ارسال کردیئے گئے ہیں، پیشکشیں قبول کرنے کی صورت میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ان کمپنیوں کے ساتھ 5 سے 6 سال کا معاہدہ کرے گی۔