روزے دار خوش ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

24 May, 2019 | 11:01 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہور شہر پر بادلوں اور ہواؤں نے ڈیرے جما لیےہیں،  سحری میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنادی۔

قدرت روزے داروں پر مہربان ہوگئی،صبح سویرے ہی سورج طلوع ہونے سے قبل  بادلوں نے آسمان پربکھرناشروع کردیااورپھردیکھتے ہی دیکھتے کالی بدلیوں نے بارش کی شروعات کردی، بارش برسی توگرمی سے مرجھائے روزے داروں کے چہرے کھل اُٹھے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 اور کم سے کم  23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی  ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آج سارا دن موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں