این ٹی ڈی سی نے عیدالفطر پر افسران و ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

24 May, 2018 | 06:06 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شاہد ندیم سپرا:نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عیدالفطر پر افسران و ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق این ٹی ڈی سی کے ریگولر، کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین پر ہوگا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کمپنی سیکرٹری نے بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔جس کے مطابق کمپنی میں گریڈ ایک سے بیس تک کے افسران و ملازمین کو ایک تنخواہ عیدالفطر پر دی جائیگی، نوٹیفکیشن کا اطلاق این ٹی ڈی سی کے ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر تعینات ملازمین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی غبن میں ملوث افسران و ملازمین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بونس وصول کر سکیں گے جبکہ طویل رخصت یا بیرون ملک روانہ ہونے والوں کو بونس نہیں دیا جائیگا۔

مزیدخبریں