(رمل دلدار) پنجاب حکومت نے خواتین کو روزگار اور پروفیشنل ٹریننگ دینے کے لیے جاب آسان سہولت لانچ کردی، اب گریجویٹ خواتین متعلقہ فیلڈ میں اپنی نوکری تلاش کر سکتیں ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ۔۔۔۔آپ بھی جانیں اور فائدہ اُٹھائیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں نمائندگی 24 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں 28 فیصد تک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرنے والی 25 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں ایک چوتھائی خواتین رسمی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ملازمت کی خواہش مند خواتین جاب آسان کے آئن لائن پورٹل کے ساتھ سائن اپ کر کے اپنی قابلیت سے مطابقت رکھتی ملازمتوں کے متعلق آگاہی حاصل کرسکتی ہیں۔خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے بنائے جانے والے اس پروجیکٹ سے امید ظاہر کی جا رہی کہ ابتدائی مرحلہ میں 3000 ہزار خواتین اس منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گی۔