لاہور میں ایک اور بڑا فلائی اوور بنے گا مگر کہاں ؟ جانیئے

24 May, 2018 | 12:39 PM

Read more!

(دریاناب) سٹی 42 نیوز نیٹ ورک کی طویل کاوشیں رنگ لے آئیں، شاہدرہ کے رہائشیوں کی سنی گئی،  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج امامیہ کالونی پھاٹک پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔ٹوٹا دل جڑ گیا، شہباز شریف نے ایم پی اے کنول نعمان کو منا لیا
 
سٹی 42 ذرائع کے مطابق امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے کا ٹینڈر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے جاری کیا تھا۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز اور عالم خان کے اشتراک نے ٹینڈر حاصل کیا ہے، جس میں بارہ کمپنیوں نے حصہ لیا تھا ۔ امامیہ کالونی فلائی اوور کا ٹینڈر 1 ارب 62 کروڑ میں دیا گیا۔ منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے میں لینڈ ایکوزیشن اور ریلوے ڈیپارٹمنٹل چارجز شامل نہیں ہیں۔ منصوبے پر باقاعدہ کام چند روز بعد متوقع ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عید پر نئےکرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

مزیدخبریں