ٹوٹا دل جڑ گیا، شہباز شریف نے ایم پی اے کنول نعمان کو منا لیا

24 May, 2018 | 12:08 PM

(عمراسلم) مسلم لیگ نون کی ناراض  رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نےاستعفیٰ واپس لے لیا، کہتی ہیں  کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے شکوے دور کردئیے ہیں۔ پارٹی میں ہوں اور رہوں گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان گرفتاری سے بچ گئے

سٹی 42 ذرائع کے مطابق حکومتی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے گزشتہ روز دیا گیا  محبت بھرا  استعفی واپس لے لیا۔ معروف اداکارہ نے سٹی فورٹی ٹوسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فنکاروں کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کر سکیں اسی لئے استعفیٰ دیا تھا۔کنول نعمان نے اپنا استعفی واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اورنج لائن ٹرین کے بعد حکومت نےلاہوریوں کو ایک اور شاندار تحفہ دینے کی تیاری کرلی

وزیرِاعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئےکنول نعمان نے استعفے میں کہا تھا کہ جنابِ والا! میرے مسائل کسی نے حل نہیں کئے جس کی وجہ سے میں بددل ہو گئی ہوں، میرے چند تحفظات ہیں، آپ کے پاس بھی میرے لئے وقت تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔اُن کی جانب سے استعفیٰ پارٹی قیادت کی جانب سے نظر اندازی کی بنا پر دیا گیا تھا۔

خبر ضرور پڑھیں ۔۔۔۔عید پر نئے نوٹ حاصل کرنے کی پریشانی ختم، اسٹیٹ بینک نے شاندار اعلان کردیا

حکومتی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان کبھی پارٹی سے ناراض ہوتی ہیں تو کبھی مان جاتی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وہ اب کب تک مسلم لیگ نون کے ساتھ اپنی وابستگی کو قائم رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں