ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں نیب کا خوف، بڑے منصوبوں پر ٹھیکیدار بھی کام لینے سے کترانے لگے۔ پنجاب میں 2 ارب سے زائد مالیت کے منصوبوں پر حکومت کو ٹھیکیدار ہی نہ مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ٹھیکیداروں کا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر ٹھیکیدار نہ ملنے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نسیم صادق نے چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، شعبہ صحت اور دیگر منصوبوں پر ابھی تک ہونے والی بڈز میں ٹھیکیداروں کا عدم اطمینان ہونے پر بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا ویٹ اسٹیشن کا پائلٹ پراجیکٹ بھی دوسال سے ٹھیکیدار کا منتظر ہے۔