عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

24 May, 2018 | 10:56 AM

(سعید احمد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کروادی۔

سٹی 42 کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق یکم جون سے صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں، اس کیلئے صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کر کے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کرا سکتے ہیں.

یہ خبر پڑھیں۔۔۔اورنج لائن ٹرین کے بعد حکومت نےلاہوریوں کو ایک اور شاندار تحفہ دینے کی تیاری کرلی
 بینک ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکے گا، صارف 10 روپے نوٹوں کے3 پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں